19 مئی 2015 - 04:01
قرآن کے عالمی مقابلوں کے ساتھ ساتھ ’’میں یمنی ہوں‘‘ کا نعرہ

تہران میں منعقدہ قرآن کریم کے عالمی مقابلوں کے حاشیے میں جہاں دوسرے کئی پویلین لگائے گئے ہیں وہاں ایک پویلین یمن سے مخصوص کیا گیا جس کا عنوان ہے’’ میں یمنی ہوں‘‘۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں منعقدہ قرآن کریم کے عالمی مقابلوں کے حاشیے میں جہاں دوسرے کئی پویلین لگائے گئے ہیں وہاں ایک پویلین یمن سے مخصوص کیا گیا جس کا عنوان ہے’’ میں یمنی ہوں‘‘۔
عالمی قرآنی مقابلوں کے حاشیے میں فعالیت کرنے والی کمیٹی کے عہدہ دار حجۃ الاسلام علی مقنی نصرآبادی کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں یمن سے مخصوص پویلین لگائے جانے کا مقصد یمن کی مظلوم عوام کی طرف امت مسلمہ کو متوجہ کرنا ہے مخصوصا دنیا کے ۸۵ ملکوں سے آئے ہوئے قاریان و حافظان قرآن کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا ہے کہ یمن مسلمانوں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہورہا ہے اور اگر تم قرآن کے ماننے والے ہو اور قرآن کو اپنا رہبر سمجھتے ہو تو مظلوم کی حمایت کرنا تمہارا فرض اولیں ہے۔
یمن سے مخصوص پویلین میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں بے دردی سے شہید کئے جانے والے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں اور قرآنی مقابلوں میں اس عمل کے ذریعے ماحول کو تھوڑا سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ عالم اسلام کے قاریان و حافظین صرف قرآن کے الفاظ سے وابستہ نہ رہیں بلکہ اس کے مطالب و معانی پر بھی توجہ کریں کہ اگر کہیں دنیا میں مسلمان ظلم کا شکار ہے تو قرآن کا اس سلسلے میں تمہارے لئے کیا حکم ہے مظلوم کا ساتھ دینا چاہئے یا خاموشی اختیار کر لینا چاہئے اور گھر بیٹھ کر قرآن پڑھتے رہنا چاہیے؟۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲